پاکستان اور نیپال کا مختلف شعبوں میں پا ک نیپال تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق

2018-03-06 16:04:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کھٹمنڈو (آئی این پی) پاکستانی   وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کی صدر بدیادیوی بھنداری نے پاکستان اور نیپال   کے درمیان   سیاسی' اقتصادی' دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر   اتفا ق کیاہے جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ نیپال میں جمہوری عمل کا تسلسل اور   اقتصادی ترقی اہمیت کی حامل ہے' نیپال کے عوام کا قدرتی آفات کا ہمت سے مقابلہ کرنا   قابل تعریف ہے۔ منگل کو پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھٹمنڈو میں نیپال   کی صدر بدیا دیوی بھنداری سے ملاقات   کی جس میں باہمی دلچسپی اور دونوں ممالک کے   درمیا ن مختلف شعبوں میں تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا   ۔ملاقا ت کے دوران دونوں ممالک کے درمیا ن سیاسی' اقتصادی ' دفاع اور ثقافت سمیت     مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیاگیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں   رہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیپال   سارک کو اہم علاقائی   تنظیم کے طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی ممبر کے   طور پر پاکستان نے سارک تنظیم کے فروغ کے لئے سخت محنت کی ہے' رابطوں کا فقدان اس   وقت سب سے اہم معاملہ ہے، امید ہے سارک باہمی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے   گا۔ منگل کو یہاں کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ میں پودا لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا   گیا جس دوران پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ہاتھوں سے وہاں پودا   لگایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لگایا ہوا پودا   پاکستان نیپال تعلقات کی طرح بڑھتا رہے گا ۔

شیئر

Related stories