پاکستان اور سری لنکا کے تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
پاکستان اور سری لنکا کے تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو سارک فورم کو علاقائی تعاون کیلئے موثر پلیٹ فارم کے طور پر بحال کرنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم سے سری لنکا کے ہائی کمشنر جایا ناتھ سی پریرا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سری لنکا کی قیادت کیلئے اپنے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے مذہبی رسومات کیلئے پاکستان آنے والے بدھوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ہائی کمشنر نے پاکستان کی طرف سے کھاد کی فوری فراہمی پر اپنی حکومت کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔