ایوان بالا سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا پاکستان کے

2018-03-12 16:16:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کے  ایوان بالا سینیٹ کے 52 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا جب کہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے'   نہال ہاشمی کی  خالی نشست پر  نومنتخب سینیٹر اسد اشرف  نے بھی باقی سینیٹرز کے ہمراہ حلف اٹھایا،اسحاق ڈار سمیت 52 سینیٹرز 6 سال کے لیے ملک کے ایوان بالا کے رکن بنے جب کہ نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن  میں منتخب  ڈاکٹر اسد اشرف  3 سال کے لیے منتخب ہوئے    ۔پیر کو  سینٹ کا اجلاس سیکرٹری سینٹ امجد پرویز کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری سینٹ امجد پرویز نے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارکباد دی اور ایوان میں ان کو خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری سینٹ نے نومنتخب سینیٹرز کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ  کے لئے انتخاب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد سیکرٹری سینٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نامزد پریذائیڈنگ آفیسر  سردار یعقوب ناصر کو اجلاس کی صدارت سنبھالنے اور نئے سینیٹرز سے حلف لینے کی درخواست کی۔ پریذائیڈنگ آفیسر سردار  یعقوب ناصر نے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی اور ایوان میں خوش آمدید کہا۔  سردار یعقوب ناصر نے نومنتخب سینیٹرز کو حلف اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے  انتخاب کے طریقہ کار کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔  اس موقع پر نومنتخب 53 سینیٹرز میں سے 52نے حلف اٹھایا  تاہم مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈاربیرون  ملک  ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے۔ نہال ہاشمی کی  خالی نشست پرضمنی الیکشن میں   نومنتخب سینیٹر اسد اشرف  نے بھی باقی سینیٹرز کے ہمراہ حلف اٹھایا  ۔  حلف اٹھانے کے بعد 52سینیٹرز نے ایک ایک کرکے رول آف ممبر پر دستخط کئے۔    اسحاق ڈار سمیت 52 سینیٹرز 6 سال کے لیے ملک کے ایوان بالا کے رکن بن گئے ہیں جب کہ ڈاکٹر اسد اشرف  3 سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories