پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو اعلیٰ ترین امریکی ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازدیاگیا

2018-03-12 16:18:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو امریکی اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا' ایئر چیف کو ایوارڈ ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا' امریکی ایوارڈ لیجن آف میرٹ کسی بھی غیر ملکی عسکری لیڈر کو اعلیٰ خدمات کے عوض دیا جاتا ہے۔ پیر کو پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو امریکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔   امریکی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے  پاک فضائیہ کے سربراہ کو ایوارڈ عطا کیا۔ امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔  ایئرچیف سہیل امان کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات اور دہشت گردی کے خلاف ان کی جراتمندانہ قیادت پر دیا گیا۔ امریکی اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ کسی بھی غیر ملکی عسکری لیڈر  کو اعلیٰ خدمات کے عوض دیا جاتا ہے۔  ایوارڈ دینے کی تقریب ایئرہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی جس میں امریکی سفارتخانے اعلیٰ حکام ' سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

 

 


شیئر

Related stories