پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی تعاون بڑھاناچاہتاہے، شاہدخاقان عباسی

2018-03-13 16:27:49
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کیلئے روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے زوردیاہے۔ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف  نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات  کی  جس  میں  گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری اور تجارتی روابط سمیت باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کودہرایا۔انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرنے اورمسائل کے حل کیلئے کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورمربوط خطے کے تصور کاخواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پریقین رکھتا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی ترقی کاضامن ہے۔

شیئر

Related stories