آئی اے ای اے کاپاکستان کی جانب سے ادارے کے رہنمااصولوں پرعملدرآمد پراظہاراطمینان

2018-03-15 15:45:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  کراچی (آئی این پی ) ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل  یوکیانوما نے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی تحفظ اور سیکیورٹی کے معیارات سے متعلق آئی اے ای اے کی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کررہاہے۔کراچی میں سنٹرفارانٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اٹھارہ ہسپتال کینسر سے متعلق بیماریوں کاعلاج کررہے ہیں اوراس کادائرہ ملک کے دیہی علاقوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ وہ کراچی کے K-3 اورK-4 ایٹمی بجلی گھروں کے دورے سے بہت متاثر ہوئے ہیں جہاں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔


شیئر

Related stories