چینی سفیر کی شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مبارکباد
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور چینی کمیونسٹ پارٹی روایتی دوست جماعتیں ہیں ۔' کمیونسٹ پارٹی نے چین کی تیز رفتار ترقی کو نئی جہت دی ہے ' ۔سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے ۔' چین پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے۔ ' چینی سفیر یا و جنگ نے کہا کہ پارٹی صدر منتخب ہونا شہباز شریف کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا اعتراف ہے ۔' پنجاب کے عوام شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کے معترف ہیں ۔' چینی کمیونسٹ پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔' چینی سفیر نے شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور تہنینی پیغام پہنچایا۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ' پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ' مسلم لیگ (ن) اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔