قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ علاقائی سلامتی کے امورپربات چیت کیلئے کابل پہنچ گئے
2018-03-17 20:05:41
اسلام آباد /کابل (آئی این پی ) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گے جہاں وہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمار سے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر بات چیت کریںگے۔وہ افغان قومی سلامتی کے مشیر کی خصوصی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔اپنے قیام کے دوران ناصرخان جنجوعہ افغان صدر اشرف غنی چیف ایگزیکٹو عبد اللہ اپنے افغان ہم منصب اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔فریقین باہمی تعلقات میں بہتری تعاون میں اضافے باالخصوص افغان صدر کی جانب سے شروع کئے گئے امن عمل کے تناظر میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کرینگے ۔پاکستان کاموقف ہے کہ پرامن افغانستان کامطلب پرامن پاکستان ہے ۔دونوں ملکوں کی منزل اورمستقبل ایک ہی ہے۔