سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان صنعتی سرگرمیوں کا محوربن جائیگا،احسن اقبال

2018-03-18 16:49:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستانی  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی  احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا صنعتی مرکز بن جائیگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیداہوں گے اور سماجی ڈھانچے توانائی، صنعتی تعاون اور زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر بہتری آئیگی۔احسن اقبال نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جامع مشاورت اور اتفاق رائے سے سی پیک کا آغاز کیا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان چین پاکستان اقتصادی رہداری کا داخلی راستہ بن جائیں گے اور مختلف علاقوں میں تجارتی زون قائم کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپنی موثر پالیسیوں کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیوں اور توانائی کی قلت پر قابو پایا اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری لائی۔


شیئر

Related stories