پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے ٹھکانوں کو اپنی سرزمین سے ختم کر دیا،میجر جنرل آصف غفور کا انٹرویو
2018-03-19 17:13:15
اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کے تمام گروپوں کے ٹھکانوں کو اپنی سرزمین سے ختم کر دیا ہے جس کے لئے پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ گلف نیوز کے ساتھ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے،اس کے لئے 75ہزار پاکستانیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے،قومی خزانے نے 123ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 54 ارب ڈالر کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔