پاکستان اورسری لنکاکاتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق

2018-03-24 16:25:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اور سری لنکا نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ پر اتفاق کیاہے۔پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سری لنکا کے صدرمتھری پالاسری سینا کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں معاونین کے بغیر ہونیوالی ملاقات میں ہوا۔بعد میں انہوں نے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کئے جن میں مشترکہ دلچسپی اور اہمیت کے معاملات پرغورکیاگیا۔فریقین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کی حمایت کی۔دونو ں ملکوں نے نوجوانوں کی ترقی اور سول اور سفارتی عہدیداروں کی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے اضافے کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پربھی دستخط کئے۔سر ی لنکا کے صدر نے وزیراعظم کو پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کے علاج کیلئے آنکھوں کے عطیات بھی پیش کئے۔


شیئر

Related stories