سی پیک کے تحت چاروں صوبوں میں تجارتی زون قائم کیے جائیں گے، پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال

2018-03-25 16:43:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف چین کو یورپ  افریقہ او ر مشرق وسطی سے ملائے گی بلکہ علاقائی روابط میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑا منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے کیونکہ اس سے سماجی ڈھانچے' توانائی' صنعتی ترقی' زراعت اور دوسرے متعدد شعبوں میں بہتری آئے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان او ر بلوچستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا داخلی راستہ بن جائیں گے ' اسلام آباد' چاروں صوبوں 'پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر ' گلگت بلتستان او ر فاٹا میں تجارتی زون قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی کمپنیاں تجارتی زون میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی جس سے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نئی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے تقریبا دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس قائم کی گئی ہے۔


شیئر

Related stories