پاکستان کے سینٹ کے چیرمین کی چینی وفد سے ملاقات

2018-03-28 16:21:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس تاریخ کو پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے چیرمین صادق سنجرانی نے پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے چین کے شاہراہ ریشم  گروپ کے چیرمین یان لی جن کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے چین کے شاہراہ ریشم گروپ سمیت  دیگر چینی کاروباری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ  توانائی ، صنعتی زونز ،مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیکنالوجی کی حامل صنعت اور معدنی وسائل کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تیکنیکی تعاون سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ 
جناب یان لی جن نے کہا کہ چین کا شاہراہ ریشم  گروپ چین کے دیگر کاروباری اداروں کے ساتھ چین پاک ترقیاتی فنڈ ،بانڈ ، توانائی میں سرمایہ کاری، کمرشل ٹریڈنگ اور سیکورٹی سمیت دیگر میدانوں میں پاکستان کے متعلقہ اداروں سے  قریبی تعاون کررہا ہے۔کچھ منصوبہ جات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستانی حکومت کی حمایت اور امداد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
جناب صادق سنجرانی نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان چین پاک اقتصادی راہداری سے وابستہ سب سے اہم علاقہ ہے اور وسیع  پیمانے پر  ترقی کے امکانات موجود ہیں۔چین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے سکے گا ۔پاکستانی حکومت جامع سہولیات اور حمایت فراہم کرے گی۔چین اور پاکستان چار موسموں کے بھائی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مزید  چینی کاروباری ادارے اور  افراد پاکستان میں دلچسپی لیں گے۔

شیئر

Related stories