پاکستانی حکومت روزگار کی فراہمی ، غربت میں کمی لانے والے پروگراموں کی مالی معاونت جاری رکھے گی

2018-03-29 15:39:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید  بڑھا رہے ہیں' اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل  ہے' اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا اس ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیںگے۔  جمعرات کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)  گریجویشن انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں توقع ہے کہ آئندہ حکومت بھی بی آئی ایس پی پروگرام کو جاری رکھے گی۔ ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لئے ایک ارب روپے کا بھی اعلان کیا۔


شیئر

Related stories