پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم کرناچا ہتے ہیں ، روس

2018-03-30 15:57:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) روس کی صدارتی انتظامیہ کے ڈائریکٹرجنرل سرگئی کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔روسی وفد کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکا ملک پاکستان کو جنوبی ایشیا میں قابل اعتماد شراکت دار سمجھتاہے اور اس کے ساتھ تمام ممکنہ شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم کرناچاہتاہے۔انہوں نے انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا اور اس شعبے میں پاکستان کو فنی تعاون کی پیشکش کی۔روسی وفد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، تجارتی او راقتصادی تعلقات کے قیام کیلئے عسکری اور فنی تعاون ناگزیرہے۔روسی وفد نے سائبرسکیورٹی کے شعبے میں بھی تعاون کی پیشکش کی۔قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ نے وفد کے ارکان کوخطے کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بتایا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے روس کے جذبے کوسراہا۔


شیئر

Related stories