صدر مملکت کا پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے پر زور

2018-04-02 16:36:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


 کراچی (آئی این پی ) صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے پاکستانی بنگالیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کراچی میں تحریک پاکستان کے رہنما مرحوم خواجہ خیرالدین کے صاحبزادے خواجہ سلمان کی زیرقیادت پاک مسلم الائنس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نادراکوبھی ہدایت کی جائے گی کہ وہ پاکستانی بنگالیوں کوشناختی کارڈ جاری کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے قانونی شہری ہیں جنہوں نے ملک کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں اور یہ احترام کے مستحق ہیں۔


شیئر

Related stories