وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ افغان صدارتی محل پہنچ گئے
2018-04-06 15:49:18
کابل (آئی این پی)پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ افغان صدارتی محل پہنچ گئے ، افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا،صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغان صدارتی محل پہنچے جہاں پر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کو افغان صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف' وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال' گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا' مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی تھے۔