طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغان سیاسی عمل کا حصہ ہونا چاہیے، اعزاز چوہدری

2018-04-07 16:20:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


واشنگٹن(آئی  این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کے سیاسی عمل کا حصہ ہونا چاہیے، افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں ،پاک امریکا تعلقات  میں عدم اعتماد سے انسداد دہشت گردی آپریشن کوبھی نقصان پہنچے گا، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ احترام پر مبنی ہونے چاہئیں، تشویش اورخدشات دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں،  تعلقات میں عدم اعتماد سے انسداد دہشت گردی آپریشن کوبھی نقصان پہنچے گا جب کہ تعلقات میں عدم اعتماد سے افغان امن عمل کو دھچکا لگیگا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان قیادت کی شمولیت ضروری ہے جب کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو افغانستان کے سیاسی عمل کا حصہ ہونا  چاہیے۔ اعزاز چوہدری  نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر قائم ہیں۔


شیئر

Related stories