پاکستان کا افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا اعلان
2018-04-07 16:37:11
کابل (آئی این پی ) پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ترجمان وزیراعظم ہاوس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے اور افغان بر آمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا جب کہ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک افغان تعلقات، افغانستان میں مفاہمتی عمل، مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔