سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے آکسیجن، پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ،احسن اقبال

2018-04-09 17:02:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بوآو (آئی این پی ) پاکستانی   وفاقی   منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے۔ اس نے  پاک چین  دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ،سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے ۔منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ،گوادر بندرگاہ ایشیا کی صف اول کی بندرگاہ بن کر ابھرے گی۔سی پیک کے 9 صنعتی زون ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا کریں گے۔پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کا کاریڈور ہے  - چین  میں بو آو  فورم  سے خطاب  کرتے  ہوئے  احسن اقبال   نے کہا  کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے ۔تمام جماعتیں اور صوبائی حکومتیں سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔انفراسٹرکچر منصوبوں کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں -  انہوں نے کہا پاکستان 2025 وژن میں ترقی محض سرمایہ کی افزائش کا نام نہیں اس کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے ۔سی پیک منصوبوں نے توانائی کے بحران پہ قابو پانے میں مدد دی ہے۔بجلی کی فراہمی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ روزگار  پیدا ہو رہا ہے ۔سی پیک کے ذریعہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے -


شیئر

Related stories