پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا ،2050میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بو آو فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب

2018-04-10 19:18:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا ،2050میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا بو آو  فورم کے سالانہ اجلاس  سے خطاب

سان یا (آئی این پی ) پاکستانی  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا  ہے کہ چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے۔ پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا۔ پاکستان کی شرح نمو سالانہ 6 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔ 2050 میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا۔سی پیک دی   بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ اور  باہمی تعاون اور بے مثال ترقی کا شاندار نمونہ ہے۔گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والی ہے۔اس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے شاندار مواقع پیش کرتا ہے۔علی بابا کمپنی بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے۔ ' پاکستان دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے'۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔' اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل  انٹونیو گٹرس نے کہا کہ پاکستان کی اقوام متحدہ امن آپریشنز میں معاونت قابل تعریف ہے ۔' مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ چین میں منعقدہ بو آو فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شی جن پھنگ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکبا د دی  اور چینی حکومت کی والہانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے پاک چین تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاک چین تعلقات کی حالیہ تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔پاک چین تعلقات بے مثال ہیں۔چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔امید ہے چین شی جن پھنگ کی زیر قیادت ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ بر اعظم ایشیا دنیا کی وسیع تر آبادی، رقبے اور وسائل کا حامل ہے۔ ایشیا کوعالمی اقتصادی نظام وضع کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔شاہد خاقان عباسی  نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز، موٹر ویزپر صنعتی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ ہیں۔ سی پیک چین، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی کو منسلک کرنے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک باہمی تعاون اور بے مثال ترقی کا شاندار نمونہ ہے۔

 


شیئر

Related stories