چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے عالمی چیمپئن ہے، پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ

2018-04-11 18:42:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے عالمی چیمپئن ہے، پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ

شانگھائی تعاون تنظیم کاپہلاعوامی فورم دس تاریخ کو چین کے شہر شی آن میں اپنے اختتام کو پہنچا۔فورم میں شریک پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ، چین میں مقیم سابق پاکستانی سفیر ریاض کھوکھر نے نامہ نگار  کو انٹرویو  دیتے ہوئے   چین کی ترقی کے ثمرات، خاص طور پر غربت کے خاتمے کو سراہا اور کہا کہ چین غربت کے خاتمے کے حوالے سے عالمی چیمپئن ہے۔

جناب کھوکھر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے  پاکستان نے بڑی کوشش کی ہے، تاہم اس وقت بہت سے مسائل جیسے توانائی کی کمی، آبادی کے کنٹرول کا سامنا ہے۔اور چین کے تجربات سے سیکھا جانا چاہیے۔

جناب کھوکھر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان قیمتی دوستی اور خصوصی تعلقات موجود ہیں، پاکستان ہمیشہ اس دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر سی پیک  چینی رہنما کی دور اندیشی کا عکاس ہے اور  یہ دونوں ممالک کے باہمی روابط کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔جناب کھوکھر نے کہا کہ جس طرح چین نے پاکستان اور بھارت کو شانگھائی تعاون تنظِم کے رکن بننے  کی دعوت دی اسی طرح میری خواہش ہے کہ آئندہ  پاکستان، چین  اور دوسرے ممالک کو  بھِی جنوبی ایشیا تعاون تنظیم  سارک کا  رکن بننے کی دعوت دے  اور یہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔


شیئر

Related stories