گوادر ہوائی اڈے پر دنیا کے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380کے اترنے کی سہولت موجود ہو گی
2018-04-12 16:39:49
اسلام آباد (آئی این پی ) چین پاکستان اقتصاد ی راہدری کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کاکام جاری ہے۔ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا۔ اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق گوادار ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ منصوبوں کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کردی گئی ہے۔