پاکستان،بھارت تصفیہ طلب مسائل پرامن طریقوں سے حل کریں،اقوام متحدہ

2018-04-16 19:06:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 نیویارک (آئی این پی ) سیاسی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مروسلوجینکانے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تصفیہ طلب مسائل پرامن طریقوں سے حل کریں۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سپیشل سیکرٹری تسنیم اسلم کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ سیکرٹری جنرل کو کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔جینکانے اسلام آباد میں اپنی ملاقاتوں میں کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر امن و استحکام کے لئے ہمہ جہتی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کا عزم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے امن اور یکجہتی کے لئے پاک افغان لائحہ عمل پر عملدرآمد کے ذریعے تعاون بڑھانے کے بارے میں پاکستان اور افغانستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جینکانے اقوام متحدہ کی امن فوج میں صف اول کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا۔


شیئر

Related stories