چینی وزیر دفاع کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

2018-04-19 14:38:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اٹھارہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فنگ حہ نے  پاکستان کی  بحری فوج کےسربراہ  ظفر محمود عباسی سے  بیجینگ میں ملاقات کی۔ 
وے فنگ حہ نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔چینی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے حقیقت پسندانہ تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانے،مختلف  نوعیت کے  سیکورٹی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر  کرنے ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے  موثر سیکورٹی ضمانت فراہم کرنے اور علاقائی و عالمی امن و امان کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہے۔
 
 ظفر محمود عباسی نے کہا  کہ پاکستانی فوج چین کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں ، حقیقی  جنگ کی تربیت، دفاعی  ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو گہرائی تک لانے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور  افواج کے تعلقات کو مسلسل  فروغ ملے-


شیئر

Related stories