پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

2018-04-26 18:21:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  ما سکو (آئی این پی )پاک  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ اس سے سارے خطے کو فائدہ ہوگا۔وہ ماسکو میں روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری وسلیوچ جیراسیموف سے گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل جیراسیموف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہاکہ روس افغانستان میں امن مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس ہدف کے حصول میں اپناکردار ادا کرنے کیلئے تیارہے۔


شیئر

Related stories