صدر،وزیراعظم کاپاکستان کے بہادرمحنت کشوں کو شاندارخراج تحسین

2018-05-01 19:01:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی  صدرممنون حسین اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے محنت کشوں کے دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان اوردنیابھر کے بہادرمحنت کشوں کو شاندارخراج تحسین پیش کیاہے۔صدر نے کہاکہ حکومت ملک میں اور بیرون ملک اپنے وطن کیلئے کام کرنیوالے محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبوں کاآغاز کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے محنت کشوں کی بہبود اور ان کے اہلخانہ کامعیارزندگی بہتربنانے کی غرض سے تمام اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


شیئر

Related stories