سی پیک وسط ایشیائی خطے کیلئے گیٹ وے کے طورپرسامنے آئے گا ، وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں کا اظہار خیال
2018-05-01 19:02:39
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں نے امیدظاہر کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری وسط ایشیائی خطے کیلئے ایک گیٹ وے کے طورپر ابھرکرسامنے آئے گی ۔قازخستان کے سفیر بارلے بے سیڈی کوف نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری میں ترقی کے امکانات بہت زیادہ اور شاندارہیں۔کرغزستان کے سفیر ایرک بیشمبیو نے کہاکہ اقتصادی راہداری خطے میں روابط کے فروغ میں اہم کردارادا کرسکتی ہے۔تاجکستان کے سفیر شیرالی جنونونے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی امن واستحکام کے حوالے سے اقتصادی راہداری کے ذریعے پیدا ہونے والے روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک امن واستحکام کے علاقائی علمبردارکا کرداراداکرنے کی پوری صلاحیت رکھتاہے۔