ملک میں کسی جگہ جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، پاور ڈویژن

2018-05-02 17:19:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے چشمہ  تھری پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا' ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر 3ہزار 32میگا واٹ رہ گیا' فنی خرابی کے باعث 10فیصد سے زایدہ نقصانات والے فیڈرز پر 3گھنٹے 40منٹ کی اضافی لوڈ مینجمنٹ  کی جارہی ہے' ملک بھر کی بجلی کی پیداوار 15 ہزار 400میگا واٹ اور ڈیمانڈ 18 ہزار 432 میگا واٹ ہے۔ بدھ کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں کہیں جبری لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی کٹیگری  ون کے فیڈز جن پر دس فیصد نقصان کا تخمینہ ہے وہ کل فیڈرز کا 61 فیصد ہیں۔ ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ صفر ہے چشمہ تھری نیوکلیئر  پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرکے اس کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی پیدوار پندرہ  ہزار چار سو میگا واٹ اور ڈیمانڈ  اٹھارہ ہزار چار سو بتیس میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار 32میگا واٹ ہے۔ پاورپلانٹ  ٹرپ کرجانے کے باعث دس فیصد سے زیادہ  نقصانات والے فیڈز پر تین گھنٹے چالیس منٹ کی اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چاروں یونٹس ٹرپ کرگئے تھے  جس کے بعد ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی صورتحال دیکھنے میں آئی اور بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا۔

شیئر

Related stories