نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل ہو گیا
2018-05-03 16:59:34
اسلام آباد(آئی این پی ) جمعرات کو نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باضابطہ طور پر آپریشنل ہونے کے بعد مدینہ سے قومی ائِرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 714 اور جدہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز نیو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی جب کہ اندرون و بیرون ملک 23 پروازیں لینڈ اور ٹیک آف کریں گے۔ایئر لائن کی جانب سے تمام مسافروں کو پروازوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے