بنک آف چائنا کی طرف سے پاکستان میں یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم کا آغاز
بنک آف چائنا کی طرف سے پاکستان میں یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم کا آغاز
بنک آف چائنا کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق بنک نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری کی سرگرمیوں، درآمدات، برآمدات اور مالیاتی لین دین کے لۓ چینی یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ میکنیزم کے لیے سرکاری طور پر پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے .بینک آف چائنا نے پہلے سے ہی گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں اپنی پہلی شاخ کے ذریعے آپریشنز شروع کردیئے تھے .جنوری کے آغاز میں، پاکستان کے مرکزی بینک نے چینی کرنسی رن من بی یا یوآن میں ٹرانزیکشن کے لیے اسے غیر ملکی کرنسی کے طور پر منظور کیا . اور اعلان کیا کہ چینی یوآن دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین، اور دیگر کرنسیوں کے برابر درجے پر ہے .افتتاحی تقریب جمعے کے روز پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں منعقد کی گئی۔ جس میں اعلی حکام، بینکنگ انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے کئی سربراہان اور ایگزیکٹوز شریک ہوئے .بنک آف چائنا کے کنٹری ہیڈ اور پاکستان میں آپریشنز کے سی ای او جناب لی تاؤ نے چینی یوآن کی عالمی پہچان ، اہمیت اور بڑھتے ہوئے استعمال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ سال چینی کرنسی یوآن میں کی گئی سرحد پار تجارت 4٫36 ٹرلین چینی یوآن سے زیادہ رہی ہے ۔بیان کے مطابق، فرانس، آسٹریلیا، ملائیشیا، ہنگری، جنوبی افریقہ، زیمبیا، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں بنک آف چائنا یوآن کی منظوری دینے والے بینک کے طور پر کام کرتا ہے، جن میں سے 24 بینکوں کے چینل کی طرف سے بنک آف چائنا کے لیے 11 نامزد سیٹس ہیں ۔کراچی میں چینی قونصل خانے کے کونصلر جنرل وانگ یو نے کہا کہ یوآن کے لئے بنک آف چائنا کے آپریشنز ، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے ساتھ ساتھ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے مالیات فراہم کرنے کا ایک اور زریعہ بنے گا ۔ اس موقع پر بنک آف چائنا کے عملے نے یوآن کی مصنوعات اور حل متعارف کرائے اور حکومتوں، مالیاتی اداروں، کارپوریٹ سیکٹر ، پاکستانی افراد ، چین اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا.پاکستانی بینکوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یوآن کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم سے ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔