پاکستان اور افغانستان کا اقتصادی سرگرمیوں کو باضابطہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر متف اتفاق
2018-05-10 15:43:06
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اور افغانستان نے پائیدار اقتصادی تعلقات کیلئے کوششیں کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کو باضابطہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق قومی سلامتی کے مشیرناصرخان جنجوعہ اورافغانستان کے ایک کاروباری وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔انہوں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات اورتجارت بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل پربھی اتفاق کیا۔