پاکستان میں پہلے ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبے کا آغاز

2018-05-15 10:55:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنا   نے چودہ تاریخ کو پاکستانی حکومت کے ساتھ  متیاری  -لاہور   ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن  پروجیکٹ کے لیے سلسلہ وار دستاویزات پر دستخط کیے جس سے مراد یہ ہے کہ  اس پروجیکٹ کو مکمل طور پر عمل میں لایا جائے گا۔
 متیاری  -لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی کل لمبائی آٹھ سو اٹھہتر کلومیٹر ہے۔  سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنا اس پروجیکٹ پر ایک ارب پینسٹھ کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز کی سرمایہ  لگائے گی ۔اس منصوبے کے دو ہزار اکیس کی پہلی ششماہی میں فعال ہونے کی توقع ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستان میں پہلا ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ ہے جس کی سالانہ ٹرانسمیشن صلاحیت 35  ارب کلوواٹ فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ سے روزگار کے  تقریباً سات ہزار  مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔      

شیئر

Related stories