پاکستان بھر میں (کل) یوم یکجہتی فلسطین منایا جائیگا

2018-05-16 18:09:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائیگا۔یہ دن منانے کا مقصد من حیث القوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔متاثرہ اورمظلوم فلسطینی عوام کیلئے دعامانگنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتا رہے گا۔

شیئر

Related stories