پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکارروائی ، حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے ،اعزازچوہدری

2018-05-18 16:39:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری  نے کہا  ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا  کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، پاکستان حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمے دارٹھہرانا مناسب نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتاپاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، آج القاعدہ کی خبرنہیں یہ سب پاک امریکہ  کوششوں کانتیجہ ہے۔اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، افغان طالبان قیادت کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے جبکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام بھی غلط ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمے دارٹھہرانا مناسب نہیں۔


شیئر

Related stories