چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی آرمی چیف سے ملاقات

2018-05-18 16:40:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  راولپنڈی (آئی این پی ) چین کے سینٹرل ملٹری  کمیشن  کے وائس چیئرمین    چانگ یو شانے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔جنرل  چانگ یو شانے کہاکہ چین انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں اور مختلف شعبوں میں کامیاب کارروائیوں کامعترف ہے۔فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔


شیئر

Related stories