صدر مملکت پاکستان ممنو ن حسین (آج) شنگھا ئی تعاون تنظیم کے 18ویں سر برا ہی اجلاس میں شر کت کریں گے

2018-06-08 16:04:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پاکستان کے  صدر مملکت ممنو ن حسین (آج) ہفتہ کو   شنگھا ئی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 18ویں سر برا ہی اجلاس میں شر کت کریں گے،صدر  سر برا ہی ا جلاس میں شر کت کے علاوہ  چینی صدر شی جن پھنگ اورروسی صدر و لا دیمر  پیو ٹن  سمیت دیگر عا لمی رہ نما ئو ں سے ملا قاتیں بھی کریں گے تا ہم  ان کی بھا رتی ہم منصب سے  ملا قات  طے شدہ شیڈول کا حصہ  نہیں ہے۔دفتر خا  رجہ کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  صدر مملکت  چین کے شہر  چھنگ تا ئو میں منعقد ہو نے والے  شنگھا ئی تعاون تنظیم کے 18ویں سر برا ہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر  شر کت کر ر ہے ہیں،  پا کستان پہلی مر تبہ بطور رکن  ایس سی او  کے سر برا ہی اجلاس میں شر کت کر ر ہا ہے، صدر مملکت کا  سر برا ہی اجلاس سے خطاب بھی اہمیت کا حا مل ہے جس میں وہ  خطے میں امن و سلا متی کے تحفظ میں  تنظیم کے کردار پر رو شنی ڈالیں گے ، پا کستان  سمجھتا ہے کہ تنظیم نے  خطے  اور رکن مما لک کے ما بین مختلف نو ع کے تعاون کو فرو غ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے،صدر مملکت چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر و لا دیمر پیو ٹن  سمیت  تنظیم میں شا مل دیگر رکن مما لک کے سر برا ہو ں سے اہم ملا قاتیں کر یں گے تا ہم ان کی بھا رتی ہم منصب سے کو ئی بھی ملا قات طے نہیں ہے۔

شیئر

Related stories