امن واستحکام کیلئے افغانستان پاکستان لائحہ عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوگا، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

2018-06-13 16:34:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

   راولپنڈی (آئی این پی )پاکستانی  آرمی  چیف  جنرل قمرجاویدباجوہ نے امیدظاہر کی ہے کہ امن واستحکام کیلئے افغانستان پاکستان کے حالیہ متفقہ لائحہ عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون اور روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے یہ بات کابل میں صدراشرف غنی کے ساتھ وفود کی سطح پر اورمعاونین کے بغیر ملاقات میں کہی۔فریقین نے خصوصاً افغانستان میں مفاہمت کیلئے جاری کوششوں ،داعش کی ابھرتی ہوئی طاقت کی روک تھام کیلئے درکار اقدامات اور کمزورسرحدی نظم ونسق کے باعث دہشت گردوں کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا جو ایسی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کردہشت گردی کی کارروائیاں اور منشیات کی اورانسانی سمگلنگ کرتے ہیں۔بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان میں امن واستحکام کے حصول کے بعد ہم اس کے استحکام کیلئے سماجی واقتصادی ترقی پرتوجہ دے رہے ہیں۔سرحدپرباڑ لگانے کے حوالے سے جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے عوام کیلئے نہیں بلکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کیاجارہاہے۔افغان صدر نے بری فوج کے سربراہ کے دورے اورامن واستحکام کیلئے حال ہی میں کئے گئے سیکیورٹی اقدامات پران کاشکریہ ادا کیا۔


شیئر

Related stories