آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئے تیار

2019-02-11 17:45:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے پھر کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔انہوں نے حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کن پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کے مضبوط پیکج سے پاکستان معاشی استحکام کی بحالی میں کامیاب ہو جائے گا اور اس سے مضبوط اور مزید جامع ترقی کی بنیاد پڑے گی۔آئی ایم ایف کی طرف سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے حکومت کے پالیسی ایجنڈے کو بھی سراہا جو غریب عوام کے تحفظ اور لوگوں کا معیار زندگی موثر انداز میں بہتر بنانے کیلئے نظم ونسق کے استحکام پر مبنی ہے۔پریس ریلیز میں بتاگیا گیا ہے کہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مثبت اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں ہم نے آئی ایم ایف کے امدادی پروگرام پر بات چیت کے تناظر میں حالیہ اقتصادی ترقی اور امکانات پر بات چیت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کی ضرورت پرزور دیا ہے جس میں معاشرے کے کمزور طبقوں کا تحفظ کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories