پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

2019-03-15 17:27:08
Comment
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔


شیئر

Related stories