خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے ،چین ، روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرونگا ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

2019-05-21 18:50:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے ،چین ، روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرونگا ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے ،چین ، روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرونگا ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں تشریف لائیں تو پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھیں گے،اجلاس میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ون آن ون ملاقاتیں کرونگا ،چین ، روس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کرونگا کیونکہ خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے ۔منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا ،اس کے علاوہ میری بشکک میں تین اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں ، اجلاس میں آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ سے ون آن ون ملاقاتیں کرونگا ،چین ، روس کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کروںگا کیونکہ خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش ہے ،چاہوں گا کہ دونوں پی فائیو مستقل پانچ ممبران سے مشاورت کروں ،واپسی پر خاص اجلاس بھی بلایا ہے جس میں خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیں گے ،ایران کے وزیر خارجہ تشریف لائیں تو پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھیں گے ۔


شیئر

Related stories