چین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت

2020-06-30 09:42:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے انتیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ  چین پاکستان کی جانب سے  دہشت گردی کے خاتمے اور اپنی قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ انتیس تاریخ کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشتگرد حملے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین  ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ انہو ں نے دہشتگرد حملے میں زخمی اور  جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق انتیس تاریخ کی صبح چار دہشت گردوں نے جدید ہتھیار اوردستی بم استعمال کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی۔بتایا جاتا ہے کہ کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے سماجی میڈیا پر جاری ایک بیان میں دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


شیئر

Related stories