اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں اجلاس کی عام بحث کا آغاز

2017-09-20 15:18:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بہترویں  اجلاس کی عام بحث نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شروع ہوئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چیرمین میروسلیو لیجیک   نے اپنی اپنی تقاریر میں موجودہ بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کثیر اطرافی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکہ کی ترجیحی پوزیشن کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے ۔
عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے عام بحث سے قبل رکن ممالک کے لیے ورکنگ رپورٹ  پیش کرتے ہوئے دنیا کو  درپیش موجودہ سنگین خطرات کا ذکر کیا ۔ ان خطرات  میں جوہری خطرہ، دہشت گردی کا خطرہ، پرتشدد واقعات، موسمیاتی تبدیلیاں، پناہ گزین بحران اور عدم مساوات کا مسئلہ شامل ہیں۔انتونیو گوتریز نے کہا کہ  مختلف پیچیدہ   چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کثیراطرافی تعاون اہم اور سود مند ثابت ہوگا۔امید ہے کہ بین الاقوامی برادری باہمی تعاون کرتے ہوئے بحران سے مشترکہ طور پر نمٹے گی۔
تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی دفعہ شرکت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس تاریخ کو اپنی تقریر میں جنرل اسمبلی جسے عالمی سطح پر   کثیراطرافی تعاون کا ایک پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے  وہیں ٹرمپ نے امریکہ کی ترجیحی پوزیشن کے  حامل یکطرفہ  حکمرانی کے  تصور پر زور دیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکہ کو دنیا کے حصے کی بجائے  دنیا کا دوست قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کا مسلسل تحفظ کرے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ  اقوام متحدہ کو  ادائیگیوں کے ضمن اور عالمی سطح پر  امن کے تحفظ کے اقدامات میں ، امریکہ کے مسلسل استعمال  کو بتدریج کم کیا جائے گا۔

شیئر

Related stories