وسطی میکسیکو میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو سو تہتر ہو گئی

2017-09-22 15:26:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

میکسیکو سٹی:  میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہےکہ منگل کے روز آنے والے سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو سو تہتر تک پہنچ گئی ہے۔

نصف  ہلاکتیں   دارالحکومت میکسیکو سٹی میں  ہوئیں جہاں چالیس عمارتیں تباہ ہوئیں۔ جبکہ باقی قریبی ریاستوں میں واقع ہوئیں۔

   ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے کیونکہ ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔  میکسیکو سٹی کے مئیر کے مطابق  متعلقہ محکموں نے پچیس بچوں سمیت  ستاسی خواتین ، پچاس مردوں کی لاشوں کو نکالا ہے۔ پانچ ہزار  شہری اپنےگھروں کو چھوڑ کر سینتالیس عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔   اڑتیس عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ  دو ہزار نو سو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 مقامی حکومت نے شہر کو آفت سے متاثرہ علاقہ قرار دیا ہے۔ تاکہ تعمیرِ نو کی سرگرمیوں کے لیے وفاقی حکومت سے فنڈنگ میں آسانی رہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ  دارالحکومت میں واقع ہسپتالوں میں  زلزلے سے زخمی  دوہزار چھ سو تینتیس لوگوں کا علاج کیا گیا ہے ۔ جبکہ دارالحکومت میں  ایک ہزار نو سواٹھانوے لوگ زلزلےسے زخمی ہوئے۔


شیئر

Related stories