تصادم میں کمی کے زون کے قیام کے موقع پر شام کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جانا چاہیئے

2017-09-25 17:04:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مصر کے دورے پر گئے ہوئے شامی مسلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی شیے شیاؤ یان  نے چوبیس تاریخ کو کہا کہ شام میں تصادم میں  کمی کے زون کے قیام کے موقع پر شام کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جانا چاہیئے ،تاکہ علیحدگی پسندی کی صورتحال کے وجود میں آنے سے بچا سکے ۔اس کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیم کی غیر متزلزل طور پر اور مسلسل حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔
انہوں نے اسی دن قاہرہ میں چین اور مصر کے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ شام کے مسلے میں حال ہی میں کچھ اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔مجموعی طور پر اس سمت کی جانب ترقی ہورہی ہے جو سیاسی طریقے سے نمٹنے کے لئے مفید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقوں کو شام میں تصادم  میں  کمی کے زون کے قیام کے بارے میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔جس سے ظاہر ہوا کہ عالمی برادری کو امید ہے کہ تصادم سے متعلق فریقین شامی مسلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کو تیز کریں گے۔لیکن اس زون کا قیام  شام کے اقتداراعلی ،خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل طور پر احترام کرنے کی بنیاد پر کیا جانا چاہیئے۔تاکہ علیحدگی پسندی کی صورتحال کے وجود میں آنے سے بچا جا سکے ۔اکتوبر میں منعقد ہونے والے نئے دورے کے جنیوا مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عالمی برادری شام کے تصادم سے متعلق فریقین کے باہمی اعتماد میں مسلسل اضافے اور پرامن بات چیت کے رجحان کو برقرار رکھنے کو مسلسل آگے بڑھائے گی۔اقوام متحدہ کے مصالحت کے کردار میں شام کے سیاسی عمل میں اتفاق رائے میں اضافہ کیا جائے گا۔شامی ملکیت اور شامی قیادت کے اصول کے مطابق شام اور مختلف فریقوں کے مفادات سے مناسب طریقے کو تلاش کیا جائے گا۔

شیئر

Related stories