امریکی صدر شمالی کوریا کے خلاف ایٹمی جنگ سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

2017-09-25 17:08:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خزانہ  سٹیون ٹرنر نے چوبیس تاریخ کو میڈیا کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اختیار کریں گے۔
انہوں نے اسی دن انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ٹرمپ کے اقدامات  سے یہ ظاہر ہوا ہے  کہ امریکہ کے  شمالی کوریاکے مسئلے سے نمٹنے کے تمام اقدامات سرفہرست ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی و فوجی اقدامات بالترتیب ایک طرح کے ہیں۔ ٹرمپ تمام امکانات  کی تلاش کریں گے۔ 
اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ امریکہ کو  ایٹمی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے  سٹیون ٹرنر نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ سے بچنے کے لئے تمام امکانات  کی تلاش کریں گے۔ 
حال ہی میں امریکی حکومت کا  شمالی کوریا کے ساتھ رویہ بہت ہی سخت ثابت ہوا ہے ۔ انیس تاریخ کو ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کو تباہ کرنے کے حوالے سے بات کی ۔ جس کے بعد اکیس تاریخ کو امریکہ نے شمالی کوریا پر  مزید دباؤ ڈالتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف نئی پاپندیوں کا اعلان کیا۔
امریکہ کی طرف سے دباؤ کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا کے میڈیا نے بائیس تاریخ کو کم جونگ ان کے ردعمل  کے حوالے سے خبر دی  کہ ٹرمپ نے دنیا بھر میں شمالی کوریا اور کم جونگ ان  کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دئیے ہیں۔اس وقت کم جونگ ان سوچ رہے ہیں کہ امریکہ کا جواب دینے کے لئے وہ کیسےسب سے سخت اقدامات کریں گے۔ 

شیئر

Related stories