انجیلا مرکل کی قیادت میں جرمن سی ڈی یو پارٹی اور سی ایس یو پارٹی کو جرمنی کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹس ملے

2017-09-25 17:13:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جرمن میڈیا نے چوبیس تاریخ کی رات کو کئی اداروں کی ابتدائی ووٹنگ  کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس سے یہ ظاہر ہوا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی قیادت میں  سی ڈی یو  پارٹی اور سی ایس یو پارٹی  کو اسی دن ہونے والے جرمنی کے انتخابات میں دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹس ملے ہیں ۔ 
جرمن میڈیا کی طرف سے اسی دن سات بجکر اٹھاون منٹس پر اعلان کیئے  جانے والے ووٹنگ کے  نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ  سی ڈی یو اور سی ایس یو  کی شرح ووٹنگ بتیس اعشاریہ نو فیصد تک جاپہنچی ہے ۔ جو کہ  نمبر ایک  پوزیشن ہے  ۔جبکہ ایس پی ڈی پارٹی کے حاصل کردہ ووٹوں  کی شرح  بیس اعشاریہ آٹھ فیصد رہی  ، جو دوسری پوزیشن  پر آئی ہے ۔ 
اعدادو شمار کے مطابق، اگرچہ سی ڈی یو پارٹی  اور سی ایس یو  پارٹی اور ایس پی ڈی پارٹی  پہلے اور دوسرے نمبر پر آئی ہیں لیکن پچھلے انتخابات کے مقابلے میں ووٹنگ کی شرح  کم رہی ہے ۔ 
انجیلا مرکل نے انتخابات کے بعد مختصر طور پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی یو اور سی ایس یو   نے اسٹرٹیجک اہداف کو پورا کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کا نتیچہ بہتر ہونا چاہئیے۔ 

شیئر

Related stories