امریکہ میں معیشت کی ترقی کا رجحان اوسط رہا ۔ امریکی فیڈرل ریزرو

2017-10-19 14:34:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی فیڈرل ریزروز  کی کمیٹی  نے  بدھ کے روز   ملک کی معاشی صورتحال کے سروے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ  میں کہا گیا کہ ستمبر سے اکتوبر کے آغاز  تک سمندری طوفان  کی وجہ سے  متعدد امریکی  علاقوں کی معیشت پر منفی اثرات مرتب  ہوئے ۔  ان منفی اثرات  کے باوجود  مجموعی طور پر دیکھا جائے تو معیشت کی ترقی کا رجحان اوسط رہا ہے ۔ اکثر  علاقے افرادی قوت کی فراہمی میں کمی کا شکار  رہے اور قیمتوں میں اضافے کا دباو نستباً کمزور رہا ۔ 
معلوم ہوا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو ہر سال آٹھ مرتبہ اس قسم کی رپورٹ پیش کرتی ہے اور ان رپورٹس میں  مختلف علاقوں کے مقامی ریزرو بینکوں کے ذریعے ملک بھر  کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے  اور یہ رپورٹس  فیڈرل ریزرو کی پالیسی کی تیاری کی اہم بنیاد ہیں  ۔ فیڈرل ریزرو کا  کرنسی کی پالیسیوں کے حوالے سے  فیصلہ کن اگلا اجلاس اکتیس اکتوبر اور یکم نومبر کو منعقد ہو گا ۔

شیئر

Related stories