ٹن پلس تھری کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد

2017-11-14 16:44:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آسیان ،چین جاپان اور جنوبی کوریا یعنی ٹن پلس تھری کی بیسویں سربراہی کانفرنس چودہ تاریخ کو فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوئی۔فلپائن کے صدر  رودریگو ڈوٹریٹ نے کانفرنس کی صدارت کی۔چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ،جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے این نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

آسیان ،چین جاپان اور جنوبی کوریا یعنی ٹن پلس تھری کی بیسویں سربراہی کانفرنس چودہ تاریخ کو فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوئی۔فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹریٹ نے کانفرنس کی صدارت کی۔چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ،جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے اور جنوبی کوریائی صدر مون جے این نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

لی کھہ چھیانگ نے  کہا کہ مشرقی ایشیا کی اقتصادی کمیونٹی کی تعمیر ٹن پلس تھری تعاون کے اہداف میں سے  ایک ہے۔چین کا یہ موقف ہے کہ علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جانا چاہیے۔انہوں نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی آزادی اور سہولتوں کو فروغ دیا جاناچاہیئے ۔ پیداواری صلاحیت ، سرمایہ کاری ،بنیادی تنصیبات ،مالیات اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔علاوہ ازیں ثقافتی تبادلوں کو بھی وسعت دی جانی چاہیئے۔

کانفرنس میں ٹن پلس تھری تعاون کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے منیلا اعلامیہ  اور فوڈ سیکورٹی کےتعاون کے اعلامیے کی منظوری دی گئی۔


شیئر

Related stories