عالمی تجارتی تنظیم کی گیارہویں وزارتی کانفرنس کے کل رکنی اجلاس میں چینی موقف

2017-12-12 16:15:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس  آئرس  میں منعقدہ گیارہویں ڈبلیو  ٹی او وزارتی کانفرنس کا   افتتاح کے بعد دوسرا دن شروع ہوا۔اس  دن اجلاس کے موضوعات میں درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی،زراعت ، سروس انڈسٹری، سرمایہ کاری اور ای کامرس اور  ماہی گیری  کے مسائل شامل ہیں۔اسی دن صبح منعقدہ کل رکنی اجلاس میں چین کے وزیر تجارت زونگ شان نےچینی حکومت کے وفد  کی قیادت کرتے ہوئے شرکت اور تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اقتصادی عالمگیریت اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا حامی ہے۔چین ڈبلیو ٹی او کے اراکین کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کے  دیگر  ممالک کی حمایت کرنا چاہتا ہے۔ چین خاص طور پر سب سے پسماندہ  ممالک کے کثیرالطرفہ تجارتی نظام میں حصہ لینے کاحامی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تجارتی سہولت کے معاہدے کے فنڈ کو  عطیات فراہم کرتا ہے۔مذکورہ معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے نتائج پر عمل درآمد کے لئے مدد کےخواہشمند  ڈبلیو ٹی او کے اراکین کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔چین نے ڈبلیو ٹی او  سیکریٹریٹ  کے ساتھ  ساتویں چینی پروجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت  پر  دستخط کیے تاکہ سب سے    پسماندہ ممالک کے کثیرالطرفہ تجارتی نظام میں شمولیت  اور ڈبلیو ٹی او  میں شامل ہونے کے لیے  امداد فراہم کی  جا سکے۔

شیئر

Related stories